صفدر آباد میں رمضان پیکیج کی رجسٹریشن کا عمل جاری

صفدرآباد(نامہ نگار)سیکریٹری یونین کونسل نواں پنڈ چک نمبر78 تحصیل صفدرآبادافضال احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پررمضان پیکج کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے کوئی بھی شخص جو کہ راشن کا مستحق ہو وہ دفتر میں آکر رمضان پیکج کے لئے اپنے نام کی رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔ہم عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔عوامی خدمت ہی میںسکون ملتا ہے۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ احسان الحق بابر سے ایک انٹرویو میں سیکریٹری افضال احمد نے بتایا کہ ان کے دفتر میں آنے والے ہر سائل کی بات سنی جاتی ہے اور وقت ضائع کئے بغیر لوگوں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں