صفدر آباد میں روٹی کی قیمت میں اضافہ

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر بھرمیںروٹی کی قیمت میں اضافہ،ہوٹلوں پر روٹی 20 روپے کی ہو گئی۔ صفدرآباد میں پہلے ہی مہنگائی کے مارے غریب عوام پر ایک اور قیامت ڈھا دی گئی ،ہوٹل مالکان نے روٹی اچانک 20 روپے کی کر دی جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی لیکن اس تشویش کا اثر انتظامیہ پر ہرگزنہیں پڑے گا کیونکہ افسران تو مفت کی روٹی کھاتے ہیں انہیں کیا علم کہ غریب کیسے جیتا ہے۔غریب عوام کس سے فریاد کریں ،جب فریاد سننے والے ہی ظالم بن جائیں تو غریب کا بچہ رو رو کر تھک ہی تو جائے گا سے دلاسہ کون دے گا ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں