صفدر آباد میں ریلوے کالونی کیساتھ انڈر پاس بنایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)مدنی محلہ تا کرسچین کالونی ریلوے لائن پر انڈر پاس بنایا جائے ۔ سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر عبد المجید اختر،انجمن تاجران انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد،محمد انور بی اے ڈائریکٹر سر انور پبلک سکول اور شہریوں نے نمائندہ دیلی بزنس رپورٹ سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ مدنی محلہ تا کرسچین کالونی ریلوے انڈر پاس بنا کر عوام کو گزرنے کی سہولت دی جائے۔کرسچین کالونی کے رہائشیوں کو صفدرآباد سٹی ایریا میں آمدورفت کے لئے ریلوے لائن عبور کرنا پڑتی ہے،بچوں کو سکولوں میں آنا جانا مشکل ہوتا ہے۔ریلوے لائن عبور کرنا خطرے سے خالی نہیں۔کسی وقت بھی ٹرین آ پہنچتی ہے،کئی بار حادثات ہو چکے،لوگوں کی جانیں خطرے میںرہتی ہیں۔شہر جانے کے لئے خانقاہ ڈوگراں پھاٹک سے راستہ ہے جو کافی دور ہے ،وقت کا ضیاع علیحدہ ہے۔پیدل تو ریلوے لائن عبور کر ہی لیتے ہیں مگر موٹر سائیکل کیسے گزاریں ،اکثر لوگ موٹر سائیکل گزارتے نظر بھی آتے ہیں لیکن اچانک گاڑی آنے کا ڈر رہتا ہے۔جو کہ ایک رسک ہے۔حکومت سے اپیل ہے کہ عوام کو راستہ دیا جائے اور اس کی صورت یہ ہے کہ مدنی محلہ سٹی ایریا سے لائن پار آبادی کرسچیئن کالونی تک انڈر پاس بنایا جائے تا کہ عوام کوسہولت ملے،بچے اور بچیوںکو سکولوں تک رسائی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں