7

صفدر آباد میں ساڑھے سات لاکھ کا ڈاکہ

صفدرآباد(نامہ نگار)مقامی تاجر حاجی شہزاد احمد کو ڈکیتی کی واردات میں 750000 روپے کا جھٹکا۔تفصیلات کے مطابق حاجی شہزاد کو سرگودھا روڈ خانقا ہ ڈوگراں سے اپنی گاڑی پر واپس صفدرآباد آتے ہوئے راستہ میں روک کر ڈکیتوں نے بیگ چھین لیا جس میں ساڑھے سات لاکھ روپے موجود تھے۔دو نامعلوم نوجوان ڈکیٹ خانقاہ ڈوگراں کی طرف سے آئے اور موٹر سائیکل کو گاڑی ڈالا کے آگے کھڑا کر دیا اور ہاتھوں مین پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر حاجی شہزاد احمد سے پیسوں کا تھیلا چھین لیا جس میں ساڑھے سات لاکھ روپے کی رقم تھی جو کہ وہ دکانداروں سے اپنے مال کی وصولی کی تھی۔دو نامعلوم نوجوان ڈکیتوں نے حاجی شہزاد کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا اور ایک دو منٹ میں پیسے کا تھیلا چھین کر فرار ہو گئے۔واقع کو 15 پر رپورٹ کیا گیا اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ڈکیتی کی اطلاع پولیس تھانہ خانقا ڈوگراں میں کر دی گئی ہے جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ڈکیتوں کو تلاش کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔دکیتی کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجراں صفدرآباد کے جنرل سیکریٹری ملک نعمان نومی انبالوی نے بیان جاری کیا کہ مرکزی انجمن تاجراں علاقہ میں بڑھتی ہوئی دکیتی اور چوری کی وارداتوں پر جلد اپنا مئو قف دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں