2

صفدر آباد میں سرعام پٹاخوں کی فروخت ،عوام پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)دکانداروں کی ہٹ دھرمی،گلی محلے والے دکان داروں نے پیسے کی لالچ میںننھے اور معصوم بچوں کو پٹاخوںپر لگا دیا ،شہر میںکوئی پوچھنے والا نہیں ،پٹاخوں کا ستعمال جان لیوا بھی ہو سکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ جناب شاہدعمرا ن مارتھ قوم پررحم فرمائیں اور پٹاخے بنانے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کریں،شہریوں کی اپیل۔صفدرآباد میں اکثرکریانہ دکانوں پرپٹاخے سر عام بک رہے ہیں اور بچے خرید کر گلیوں بازاروں میں چلا رہے ہیں۔یہ پٹاخے ایسے ہیں کہ بچے آگ لگا کر پھینک دیتے ہیں اور راہ چلتے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔اردو بازار میں ایک خاتون کے پائوں پر پٹاخہ پھٹا اور پھینکنے والے کا کوئی علم نہیں کہ کون ہے جس سے پوچھو وہ کہتا ہے کہ مجھے علم نہیں۔ یہ کیسا پاکستان ہے جسے اسلامی جمہوریہ کہا جاتا ہے ،پاکستان کا مطلب تو ،،،،لا الٰہ الاللہ،،،،ہے مگر یہ کیا ہو رہا ہے کہ شہریوں کو عذاب میں ڈالا ہوا ہے چند ملک دشمن عناصر دکانداروں نے جو پیسے کی ہوس میں شیطانی کاروبار کرتے ہیں۔وہ خاتون تو بڑ بڑ کرتی چلی گئی لیکن کسی نے ایک لفظ ہمدردی کا نہیںبولا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں