صفدر آباد میں شالیمار ایکسپریس کا سٹاپ دیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)28 ڈائون شالیمار ایکسپریس اور41 اپ قراقرم ایکسپریس کا ریلوے اسٹیشن صفدرآباد پر اسٹاپ وقت کی اہم ضرورت ہے۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو شہریوں نے بتایا کہ صفدرآباد کے عوام کو اس وقت شالیمار اور قراقرم ایکسپریس ٹرین کے اسٹاپ کی ضرورت ہے۔ یہاں سے بے شمار لوگ جن میںتاجروں سمیت طلبہ و طالبات اور دیہی عوام کو لاہور ،فیصل آباد ۔ملتان ، کراچی جانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ میںسفر کرنا پرتا ہے اور مشکلات و مصائب کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،خصوصاً لاہور اور فیصل آباد کے لئے تو بہت ہی پریشانی ہے کہ عوام پرایئویٹ ٹرانسپورٹ میںبھیڑ بکریوں کیطرح سفر کرنے پر مجبور ہے۔ عوام حکومت سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں ،کیا ہمارا مقدر ہی بسوں اور ویگنوں میں دکھے کھانا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی دن رات قومی خدمت میںمصروف ہیں،ان سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر ریلوے حکام کو ہدایات دیں کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پرشالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کا اسٹاپ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں