صفدر آباد میں صفائی ستھرائی نہ ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر میں گلی گلی ،محلوں اور بازاروں سمیت ہر جگہ مچھروں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور انسانوں کو کاٹنا شروع کر دیا ہے۔راتوں کو لوگوں آنا بند ہو چکی تاہم وہ لوگ جو مچھروں سے بچنے کے لئے مچھر مار دوائیاں استعمال کرتے ہیں وہ لوگ محفوظ ہیں۔مچھر مارنے کے لئے عوام کوائل بھی استعمال میں لاتے ہیں لیکن غریب بندہ کیسے روزانہ کی بنیاد پر کوائل خرید سکے۔شہر میں عملہ صفائی کام تو کر رہا ہے لیکن نالیوں میںمچھر مار سپرے نہیںکیا جا رہا ہے۔گندی جگہوں ،کوڑے کے ڈھیروں نالیوں میںمچھر موجود ہے اور دن کو بھی مسائل پیدا کر رہا ہے لیکن عملہ صفائی،محکمہ صحت،میونسپل کمیٹی،محکمہ ماحولیات اور دیگر سرکاری ادارے جن پر اربوں روپیہ خرچ ہو رہا ہے کسی کو اتنی فرصت نہیں کہ اس طرف دھیان دے ۔انسانی صحت کا معاملہ ہے اور اتنی لا پروائی برتی جا رہی ہے ۔حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب فوری ایکشن لے اور مچھر مار سپرے کروائے۔عوام کو کوائلوںکے چکر سے نجات دلوائے۔کیا حکومت خاموش رہے گی جب تم ٹیکس لیتے ہو تو عوام زندگی گزارنے کا حق تو دو۔انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرو۔آئین پاکستان اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ شہریوں کو تمام تر زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کا فرض ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں