3

صفدر آباد میں عدالتوں کے قیام کیلئے چندہ مہم شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)انجمن تاجراں صفدرآبا د نے عارضی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صفدرآبا د کی عمارت میں عدالتوں کے قیام کے لئے کمروں کی تزئین و آرائش کے لئے شہریوں اور مخیر حضرات سے چندہ مانگنا شروع کر دیا۔انجمن تاجراں شہر میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اس مقصد کے لئے ایسے لوگ جن کے پاس سرمایہ موجود ہے انجمن تاجراں نے ان کے گھروں کے چکر لگانے شروع کر دیئے ہیں منت سماجت کی جا رہی ہے کہ عدالتوں کے لئے سرکاری ہسپتال کی بلڈنگ میں خالی کمروں میںجج صاحبان کے لئے کمروں کی بیوٹیفکیشن کی خاطر ہمیں چندہ دیں تا کہ عدالتوں کے عملہ کو بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔عوام پہلے ہی مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں ۔اگر عوام نے ہی کمرے بنانے ہیںتو حکومت کس چیز کا نام ہے۔ایک شہری نے کہا کہ ٹیکس بھی عوام دیں،چندہ بھی عوام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں