2

صفدر آباد میں محفل میلاد مصطفےٰ ۖکل

صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد غوثیہ غزالی سکول مدنی محلہ صفدرآباد میں انشاء اللہ العزیز مورخہ13فروری2026 ء بر وز جمعتہ المبارک بعد از نماز مغرب محفل میلاد مصطفی ۖمنعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت ممتاز روحانی شخصیت وسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جناب ڈاکٹر عبد المجید اخترخادم دربار عالیہ والٹن شریف لاہور فرمائیں گے۔معروف عالم دین علامہ بلال چشتی آف لاہور اور علامہ حافظ شاہد حسین تاج خطیب جامع مسجد مدنی خطاب کریں گے جبکہ ڈاکٹر تنویر اختر مہمان خصوصی ہونگے۔محفل پاک علامہ قاری ذوالقرنین رضوی خطیب جامع مسجد غزالی سکول کی زیر نگرانی ہو رہی ہے تمام اہل اسلام اور عاشقان مصطفیۖ سے محفل پاک میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں