صفدر آباد میں ولادت حضرت علی کی تقریب آج ہوگی

صفدرآباد (نامہ نگار) جامع مسجد قیوم ریلوے روڈ صفدرآباد میں داماد رسول ۖ مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت پاک کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل پاک مورخہ 16 جنوری 2025 ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت علامہ محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب مسجد قیوم کریں گے۔تلاوت و نعت شعیب کریمی برادر ان اور خصوصی خطاب علامہ ڈاکٹر محمد نجیب الرحمٰن کریمی کا ہو گا۔لنگر شریف کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ عید گاہ شریف دربار عالیہ راولپنڈی کے خادم خاص اللہ رکھا مستانہ بھی محفل پاک میںشرکت فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں