صفدر آباد میں ولادت حضرت علی کے حوالے سے تقریب

صفدرآباد(نامہ نگار)جشن مولود کعبہ مولا علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت پر جامع مسجد ورد مدینہ پل نہر سانگلہ ہل روڈ نواز شریف چوک صفدرآباد مین ایک محفل پاک کا انعقاد ہوا جس کی صدارت علامہ ڈاکٹرعبد الرئوف سالک نے کی۔تلاوت و نعت کا شرف قاری عطا ء المصطفیٰ صدیقی آف شیخوپورہ نے حاصل کیا جبکہ علامہ مولانا محمد ابو ہریرہ آسی چوراہی( شاگرد خاص علامہ محمد عمران آسی آف آستانہ عالیہ چورہ شریف )نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت اور شان بیان کی۔اہالیان شہر اور گردو نواح سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسولۖ و اہل بیت نے بھرپور شرکت کی۔علامہ ابو ہریرہ چوراہی نے اپنے خطاب میںکہا کہ مولا علی رضی اللہ عنہ کی شان بیان کرنے کے لئے ایک عرصہ درکار ہے۔رسول اکرم ۖ کے داماد علی رضی اللہ عنہ کے بارے میںآتا ہے کہ نبی کریم ۖنے ارشاد فرمایا کہ جس کا میں مولا ہوں اس کا علی بھی مولا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں