11

صفدر آباد میں چائلڈ لیبر قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں

صفدرآباد(نامہ نگار)چائلڈ لیبر قوانین کی دھجیاں اڑتی اگر کسی نے دیکھنی ہوں تو پھر صفدرآباد میں دیکھے جہاں چھوٹے چھوٹے بچے سو پچاس کی خاطردکانوں ،ہوٹلوں،ورکشاپوں اور بازارو ں میںکام پرجتے ہوئے نظر آئیں گے،یہ بچے دراصل قوم کا مستقبل ہیں جنہیں ان کے والدین چند ٹکوں کے لئے کام پر لگوا دیتے ہیں۔اس طرز عمل سے بچوںکو پیسے تو مل جاتے ہیں لیکن ان کی زندگی دائو پر لگ جاتی ہے اور وہ ساری زندگی مزدوری وغیرہ کرنے کے قابل ہی ہوتے ہیِں۔ایک شہری نے کہا کہ لوگ کیا کریں کاروبار کے لئے پیسے چاہیئںجو ان کے پاس نہیں،پڑھ لکھ کر بھی کوئی نوکری ملتی نہیں بس اسی سوچ کے تحت یہ لوگ اپنے بچوں کو کام پر لگا دیتے ہیں۔والدین بھی پیسے کے یار ہیں انکو توپیسہ چاہئے،کہاں سے بھی آئے اگر انہیں اپنے بچوںکی زندگی سے پیار ہواور سب سے بڑھ کر پاکستان کے مستقبل سے پیار ہو تو وہ دکھ ،تکالیف ،مصیبت برداشت کر کے بچوں کو تعلیم دلوائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں