صفدر آباد میں کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں کی بھرمار،عوام پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)عوام پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہیں اور ان کی ٹینشن میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔عوام کی ٹینشن میں اضا فہ کی ایک بڑی وجہ شہر کی سڑکوں پر کمسن ،نو عمر ، اناڑی بچوںکی موٹر سائیکل ڈرائیونگ ہے جو کہ ہر شہری کے لئے باعث تشویش ہے۔اگر کسی کو اس مسئلے کی کوئی فکر نہیںتو وہ محکمہ ٹریفک پولیس ہے،جسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کون جیتا ہے اور کون مرتا ہے اور کون زخمی ہوتا ہے،کس کا گھر اجڑتا ہے ۔صفدرآباد میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز آفس ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس کا دفتر نہیں ہے ۔اس چیز کا ناجائز فائدہ وہ لوگ اٹھاتے ہیں جو کہ سماج دشمن ہیں یا کریمینل ہیں۔یہ لوگ تو چاہیں گے کہ ٹریفک کا کوئی دفتر یہاںنہ ہو تا کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔اس صورت حال کو دیکھ کر بچے جو کہ کم سن ہوتے ہیں ،نو عمر بچے ہیں اناڑی ہیں وہ اپنے ماں باپ کو چکمہ دے کر موٹر سائیکل گھر سے نکال کر شہر کی گلیوں،با ز ا ر و ں اور سڑکوںپر لے آتے ہیں اور لاپرواہی سے چلا تے ہیں ،لوگ ان کے ڈر سے اپنی جان بچانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔کئی حادثات بھی ہو چکے ہیں ،یہ بچے تیز رفتاری کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں،کئی بار دیکھا گیا کہ ون ویلنگ پر بھی آ جاتے ہیں۔جو کہ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھنا کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں