صفدرآباد(نامہ نگار)فروٹ کی قیمتیں آسمانو ں تک پہنچ گئی ہیں ،غریب کی کیا مجال کہ فروٹ خرید کر اپنے بچوں کو افطاری کے وقت دے سکے۔ فروٹ کی قیمت سن کر ہی غریب آدمی کی جان نکل جاتی ہے البتہ پیسے والا بندہ خوشحال ہے اسے تو کوئی فکر نہیں ہے۔جس فروٹ کو بھی ہاتھ لگائو غریب سن کر واپس گھر چلا جاتا ہے۔ سیب 400,,500 روپے فی کلو ہے،خربوزہ اول200 روپے بکتا ہے، ابھی 300 روپے درجن ہے۔
