صفدر آباد ‘ولادت حضرت علی کی تقریب28جنوری کو ہوگی

صفدرآباد(نامہ نگار) علامہ ڈاکٹرحاجی محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم کی سرپرستی میں انشاء اللہ العزیز مورخہ28 جنوری2025 ء بروز منگل بعد نماز مغرب جامع مسجد قیوم میںا یک عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ جشن مولود کعبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم منعقد ہو گی۔رانا محمد بلال زرگر کی زیر نگرانی اس محفل پاک میںممتاز علام دین علامہ مولانا عبد الکریم خطیب اعظم شیخوپورہ شان علی رضی اللہ عنہ کے مو ضوع پر خطاب فرمائیں گے۔شعیب کریمی خصوصی نعت پیش کریں گے۔ اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں