صفدر آباد پیشہ ور گدا گروں کے نرغے میں

صفدرآباد(نامہ نگار)گداگروں نے صفدرآباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دن رات عوام کی جیبوں سے پیسہ نکالنے میں مصروف ،انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔ہر گلی اور بازار میںپیشہ ور گد ا گر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ کہاں سے آتے ہو ،تمہارا گھر کہاں ہے ۔ ایک گدا گر سے بات کی تو وہ کوئی معقول جو ا ب نہ دے سکا ،آئیںبائیں شائیں کرنے لگا۔ اس سے کہا کہ اپنا شناختی کارڈ دکھائو تا کہ بے نظیر سکیم میں تمہارا اندراج کروایا جائے تو چلتا بنا۔انتظامیہ سے عوام کا سوال ہے کہ کیا عوام صرف مانگنے والوںسے پوچھے ،ادارے کدھر ہیں ۔گلیوں میں مانگنے والوں میںنوجوان عورتیںاور ان کا پورا ٹبر ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ہر چھوٹا بڑا علیحدہ علیحدہ مانگ رہا ہے اور یہ لوگ ہوٹلوں کے باہر ڈیرہ لگا لیتے ہیں اور لوگوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں کچھ نہ کچھ لے کر ہی جان چھوڑتے ہیں۔پنجاب گورنمنٹ اس بات کا نوٹس لے اور جس ادارے کے دائرہ اختیار میں آتے ہیںان افسرون کو شوکاز نوٹس دے کر جواب طلبی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں