صفدر آباد کی ریلوے کالونی بارشی پانی میں ڈوب گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے کالونی بارشی پانی میںڈوب گئی،ہر طرف پانی ہی پانی ،کوارٹرز کی بری حالت کسی بھی وقت کوئی حادثہ جنم لے سکتا ہے ،ریلوے ڈی ایس فوری نوٹس لیںاور سرکاری ملازمین کی مشکلات کو کم کریں۔ریلوے کالونی ہر طرف سے پانی کے حصار میں ہے،ہر طرف پانی کا راج ہے،کوارٹرز کی حالت بتانے کے قابل ہی نہیں ،معلوم نہیں کہ سرکاری ملازمین ان بو سیدہ کوارٹرز میں کیسے جی رہے ہیں،سوچنے کی بات ہے کہ کیا کبھی کسی ریلوے افسر نے اس طرف دھیان دیا؟اگر دیا تو ایکشن کیا ہوا اور اگر دھیان نہیں دیا تو ان افسروں کے خلاف ابھی تک کیا کارروائی ہوئی؟ سرکاری کوارٹرز ہیں کوئی قبضہ گروپ کی ملکیت تو نہیں۔ریلوے حکام نوٹس لیںاور صفدرآباد ریلوے کالونی کی حالت زار پر رحم کھائیں،نئی کالونی تعمیر کی جائے کب تک ان ملازمین پر جبر کیا جائے گا ۔دو دو فٹ پانی کھڑا دیکھ کر ہر کوئی پریشان ہورہا ہے۔کالونی کا مشرقی حصہ اپنی ایک داستان سنا رہا ہے ہے کوئی سننے والا؟
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں