صفدر آباد کے ریلوے روڈ پر صفائی کے ناقص انتظامات

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے روڈکا علاقہ قبرستان چوک سے لے کر مدنی محلہ تک گارے کی زد میں آگیا۔ہر طرف نالے کا گارا ہی گارا پھیل گیا۔بدبو اتنی کہ لوگ بیہوش ہونے کی لکیر تک پہنچ گئے۔وہ تو اللہ کا کرم کہ شہری ہسپتالوں میں نہیں پہنچے۔اس سارے منظر کو اگر میونسپل کمیٹی اور عملہ صفائی اپنی شاندار کارکردگی ثابت کرے اور تصاویر بنا بنا کر اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی کمشنر ، کمشنر،صفائی کمپنی کے حکام کو سینڈ کرے ،ان کے موبائل تصویروں سے بھرے ہوئے ہیں ہر بندے کے پاس اعلیٰ درجہ کا موبائل ہے جس سے یہ لوگ تھوڑی سی صفائی کی اور فوراً تصویر بنا کر افسروں کو سینڈ کر دی ۔ڈیلی بزنس رپورت کو ایک شہری نے بتایا کہ ایک گلی میں لوگوں نے پہلے ہی صفائی کی ہوئی تھی اوپر سے یہ لوگ چلے گئے اور پوچا مار کرتسویر بنانا شروع کر دی اور ہنستے ہوئے افسر کو سینڈ کر دی اور قہقہے مارنے لگے۔یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ ہے کوئی پوچھنے والا ہے کوئی ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں