صفدر آباد کے شہریوں کو سینی ٹیشن کے بل موصول

صفدرآباد(نامہ نگار)ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں کو شکنجے میں جکڑلیا۔500 روپے ماہانہ سینی ٹیشن بل بھیجنے شروع کر دیئے۔ نامہ نگار کو شہریوں نے بتایا کہ انہیں بازار میںسینی ٹیشن بل موصول ہو رہے ہیں ،ایک دکاندار نے اپنا بل دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی دن رات خد مت کر رہی ہیں اور شہر میںصفائی کا نظام بہتر ہونے کو ہے ،ہمیںکیا علم کہ صفائی کا بھی بل آنا شروع ہو جائے گا۔ہم تو پہلے ہی بلوں پر بل ادا کر رہے ہیں اوپر سے سینی ٹیشن بل بھی آ گئے۔عوام تو اللہ ہی جانے کیسے زندگی بسر کر رہے ہیں اس ملک میں تو بل ہی بل ہیں آگے پتا نہیں کیا ہو گا۔جب نامہ نگار نے اس سے دکانداروںکی پریشانیاں بتانے کو کہا تو دکاندار کہنے لگا کہ بھائی جان ہمارا چہرہ ہی پڑھ لو پریشانی کی جھلک تو آپ کو نظر آ ہی رہی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں