17

صفدر آباد کے محلہ کیڑا منڈی میں روڈ کی تعمیر شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،محلہ کیڑا منڈی ریلوے بلاک کی سولنگ روڈ کی تعمیر شروع۔صفدرآباد کے شہریوں خصوصاًکیڑامنڈی لائن پار آبادی کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،کچی سڑک پر سولنگ شروع ہونے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنر صفدرآبادکا شکریہ ۔ کیڑا منڈی کے مکین عرصہ دراز سے مطالبہ کرتے چلے آرہے تھے کہ انہیں شہر میں آمدورفت کے لئے کوئی روڈ میسر نہیں، ریلوے کی زمین سے گزر کر جانا پڑتا ہے اور آئے دن ریلوے حکام رکاوٹ بن جاتے تھے جس سے تعمیراتی کام میںخلل آتا رہا۔اب اس کچی سڑک پر سولنگ لگایا جا رہا ہے جس سے کیڑا منڈی کے لوگ بہت خوش ہوئے انہوں نے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی سن لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں