صفہ گرائمر سکول میں تقسیم انعامات کی پُروقار تقریب کا انعقاد

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صفہ گرائمر سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد ،طلبہ اور والدین کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق صفہ گرائمر سکول میں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان، ایڈمنسٹریٹر صفہ گرائمر سکول معظم علی خان، خطیب جامع مسجد قادریہ حافظ محمد اظہار الحق زاہدی اور نیوز ایڈیٹر” ڈیلی بزنس رپورٹ” ریاض ملک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ دل لگا کر محنت اور لگن سے پڑھائی کریں اور اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت و احترام کریں ،سکول کی انتظامیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں