صلح نہ کرنے پر قتل کے مجرم کا خاتون کو2بچوں سمیت اغواء کرکے تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ عوامی کالونی میں قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرم شانی ڈھلوں نے صلح نہ کرنے پر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو دو بچوں سمیت اغواء کر لیا اور 16گھنٹے تک سمندری روڈ پر ایک مکان میں محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بناتا رہا، خاتون کھڑکی کے راستے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی، ملزم شانی ڈھلوں نے مغویہ خاتون کے ساتھی محمد آصف کی دکان پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا، پولیس نے دو مقدمات درج کر کے ملزمان شانی ڈھلوں’ ولید ڈھلوں اور ساجد ڈھلوں وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق عوامی کالونی کی رہائشی عفیفہ شہزادی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا مخالف ملزم شانی ڈھلوں اسکو صلح پر مجبور کرتا تھا اور صلح سے انکار کرنے پر ملزم شانی ڈھلوں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر داخل ہوا اور سائلہ اور اس کے دو بچوں 7سالہ دانیہ شہباز اور 4 سالہ محمد طلال کو اغواء کر کے سمندری روڈ پر واقع نامعلوم مکان میں لے جا کر بند کر دیا اور اس کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور تقریباً 16گھنٹے بعد کھڑکی کے راستے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی اور صورتحال سے آگاہ کیا اور اس کے گھر سے فرار ہونے کے بعد ملزم شانی ڈھلوں’ ولید ڈھلوں’ ساجد ڈھلوں وغیرہ مسلح ہو کر آئے اور اس کے عزیز آصف کی دکان پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا، گولیاں آصف کی دکان کے شیڈ اور دیواروں پر لگیں۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے اغواء اور اقدام قتل کے دو مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کرد ی ہے۔ تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں