64

صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی سستی کر دی’ انڈسٹری کیلئے بجلی کے نرخوں میں 10روپے 69پیسے کمی صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34روپے 99پیسے فی یونٹ مقرر کر دی گئی وزیراعظم کی جانب سے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے اہم اقدامات پر صنعتکاروں اور برآمدکنندگان میں اطمینان کی لہر نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی تھی تجویز میں صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کہا گیا تھا وزیراعظم آفس کے مطابق پیکج سے صنعتوں سے 200ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہو گا، پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کہا گیا تھا وزیراعظم آفس کے مطابق پیکج سے صنعتوں سے 200ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہو گا، پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کو مقابلے کے قابل بنانے کیلئے دیا گیا ہے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا روزگار کے مواقع بڑھیں گے صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا، دریں اثناء وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں’ نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والے عناصر کا خاتمہ کر کے چھوڑیں گے اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہو گا ٹیکس اصلاحات’ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں محصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا،، وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا حکم خوش آئند ہے بجلی کے نرخوں میں 10روپے 69پیسے کمی کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 10.20 ڈیزل کے نرخوں میں 2.33 روپے کمی کا فیصلہ عوام کیلئے اچھی خبر ہے اس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ہمارے ملک کی انڈسٹری اس وقت شدید دبائو میں ہے بجلی’ گیس’ پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کے باعث لاگت میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور ہماری مصنوعات عالمی مصنوعات کا لاگت کے لحاظ سے مقابلہ نہیں کر پا رہی تھیں ہماری برآمدات دن بدن کم ہو رہی تھیں جس سے ہماری معیشت کمزور تر ہو رہی تھی اس پر وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کا اعلان کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے اس سے صنعتکاروں برآمدکنندگان کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی صنعتیں چلیں گی تو عام آدمی اور ہنرمند افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے برآمدات بڑھنے سے معیشت میں بہتری آئے گی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی اور عام آدمی کی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، وزیراعظم کے اس اقدام سے صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہو گا اور یہ معمولی بات نہیں، انڈسٹری کیلئے 10روپے 69پیسے بجلی کی قیمت میں کمی اپنی جگہ مگر عام گھریلو صارفین کیلئے وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا اصولی طور پر تو گھریلو صارفین اس کے انڈسٹری مالکان سے زیادہ مستحق ہیں کیونکہ ان کی آمدن کم مسائل زیادہ ہیں اگر ان پر سے بجلی کے بلوں میں سے کچھ بوجھ کم کیا جائے گا تو یہ ان کیلئے حکومت کی طرف سے بڑا ریلیف سمجھا جائے گا نیپرا کو اس حوالے سے بھی وزیراعظم کو تجویز پیش کرنی چاہیے کہ گھریلو بجلی صارفین کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں