صنعتوں کے لئے گیس بند

اسلام آباد (بیوروچیف) سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے، تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاری کردہ بیان میں ایس ایس جی سی نے بتایا کہ تمام صنعتی صارفین، بشمول کیپٹو پاور پلانٹس، اور تمام سی این جی اسٹیشنز، جن میں آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز بھی شامل ہیں، کو آج ہفتہ صبح 8 بجے سے پیر 26 جنوری کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔کمپنی کے مطابق یہ اقدام گھریلو اور کمرشل صارفین کو سردیوں کے دوران گیس کی قلت سے بچانے اور لائنوں میں پریشر بہتر رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ کم پریشر کا سامنا کرنے والے گھریلو صارفین اپنی شکایات 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر درج کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں