صنعتی کارکنوں میں ویلفیئر گرانٹس کے چیک کی ادائیگی تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صنعتی کارکنوں کے زیرالتوا ویلفیئر گرانٹس کے چیکس کی ادائیگی کو تیز کردیا گیا ہے اس ضمن میں فیصل آباد کے 534ورکرز میں میرج و دیتھ اور تعلیمی وظائف کے 5کروڑ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کردئیے گئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر/ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید نے رکن صوبائی اسمبلی را کاشف رحیم،سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کے ہمراہ ورکرز میں چیک تقسیم کئے۔سردار خالد ناصر علی ضیا ودیگر کے علاوہ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ویسٹ غلام شبیرکلیار بھی موجود تھے۔چیئرمین سٹینڈنٹ کمیٹی برائے لیبر نے کہا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب ورکرز کی فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے اور حکومت پنجاب ورکرز کی خوشحالی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ورکر کا چیک اب التوا کا شکار نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں