صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا ؟رپورٹ طلب

پشاور(بیوروچیف) صدر PTI خیبرپختونخوا جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کیڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنیبندیلیکر آیا تھا۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔ پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں