صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا گرفتار

صوابی (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس نے لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا۔صوابی ضلعی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے خواتین کے بھیس میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹوکر عبدالمغیز لڑکی کے روپ میں مختلف پوز بنا کر نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا جس سے معاشرے میں شدید ناراضگی اور اضطراب پایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ چوکی بام خیل کے انچارج امیر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کر لیا۔صوابی پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا عزم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں