صوبائی محتسب شکایات 45سے60دن میں نمٹاتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج عبداللہ پور میں صوبائی محتسب پنجاب کے زیراہتمام آگاہی سیمینارمنعقد ہوا ۔ ایڈوائزرز محمد نواز خالد عاربی اور محمد اسلم حیات سیال نے دفتر محتسب کے قیام،کردار اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سیشن میں طلبا و طالبات کیساتھ ساتھ خواتین و حضرات اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔پرنسپل کالج بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈوائزرز نے شرکا کو عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور دفتر محتسب کے کردار سے آگاہ کیا۔عوامی شکایات کے بروقت حل کے لئے محتسب پنجاب کا ادارہ 1997 میں قائم کیا گیا جہاں صوبائی محکموں کے خلاف شکایات 45سے 60دن میں نمٹائی جاتی ہیں،شہری بغیر کسی فیس کے گھر کی دہلیز پر انصاف حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی شکایات بذریعہ ڈاک، ویب سائٹ یا آن لائن فارم درج کرا سکتے ہیں جبکہ ٹال فری نمبر 1050 پر بھی شکایات درج کرانا ممکن ہے۔شرکا سیمینار نے دفترِ محتسب فیصل آباد کے آگاہی اقدامات کو سراہا اورعوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے محتسب کا ادارہ ایک خوش آئند اور مثبت قدم قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں