صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا کا فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدر مینارٹی ونگ پنجاب عمانو یل غوری کی رہائش گاہ مقصود آباد جاکر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔سابق ارکان اسمبلی طارق گل،شیخ اعجاز احمد،سابق صوبائی وزیر اعجازعالم اگسٹین، بشپ زاہد، پاسٹر یعقوب، شمس پرویز کھوکھر ڈسٹرکٹ ممبر،عمیر گل کوآرڈینیٹر ایم پی اے، چوہدری ٹامس،اشرف خان سندھو، سلیما ن سرفراز و دیگر عہدیداران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور عمانویل غوری سے اظہار افسوس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں