ساہیوال(بیوروچیف)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی کمشنر آفس میں ساہیوال چیمبر کے وفد سے ملاقات۔ صدر اور معروف صنعت کار شیخ عظمت سلیم وفد کی قیادت کررہے تھے جبکہ اس موقع پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے صوبائی سیکرٹری عظمت محمود، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ساہیوال چیمبر کے سابق صدر شیخ بشارت ندیم بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کے قیام میں مرحوم شیخ یونس کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی وفات کے بعد شیخ یونس کے صاحبزادگان شیخ عظمت سلیم اور شیخ بشارت ندیم فلاحی کاموں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔




