38

صوبہ بھر میں5جیلیں اورجیل محتسب بنانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبے کی سطح پر جیل محتسب بنانے کے ساتھ ساتھ 5 جیلیں بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے آج بروز منگل محکمہ داخلہ پنجاب کا ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جیل محتسب کی اجلاس سے منظوری کے بعد ایک صوبائی جیل محتسب تعینات کیا جائے گا جو جیل ہی میں بیٹھا کرے گا اور جیل محتسب جیل میں بیٹھ کر جیل افسران کے مسائل سمیت قیدیوں کی شکایات کا ازالہ کرے گا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں مزید پانچ جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پنجاب کی سطح پر ایک لیڈی جیل بھی بنائی جائے گی جس میں صوبے بھر سے صرف خواتین قیدیوں کو رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں