صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) 35ویں سالانہ میلاد مصطفی ۖو افکار اولیا کا نفرنس کا انعقاد امیر المشائخ حضرت سید محبوب عالم شاہ کے دربار 32ج ب میں دو روزہ انعقاد ہوا جسکی سرپرستی محبوب المشائخ صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ’عالمی مبلغ صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ نے کی ۔ جبکہ میزبانی وصدارت صاحبزادہ محمد عبد القیوم شاہ’ صاحبزادہ سید محمد اوصاف علی’ صاحبزادہ سید محمد ہارون شاہ نے فرمائی۔ اس موقع پر ملک بھر سے علما مشائخ ‘ائمہ خطبا مدارسین’ مفتیان کرام معززین نے بھر پورشرکت کی اِس موقع پر ملک کے ممتاز عالم علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے خصوصی خطاب میں صاحبزادگان کی اپنے اسلاف کی جدو جہد دین احکام ربانی’ اسوہ رسول پاکۖ کا پیغام پہنچانے اقامت دین عظمت رفتہ غلبہ اقدار اسلام کی کاوشوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات و افکار کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے امت مسلمہ کو جوڑنے کی اشد ضرورت ہے اور ذلت سے نجات کا واحد ذریعہ رجوع الی اللہ ہے۔پیر محمدصدیق الرحمن ‘مولانا صوفی امیتاز حسین بلوچ دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تا قیامت قائم رہے گا تا ہم سلامتی و خوشحالی کے لئے سب کو اپنا حصہ ڈالناچاہئے ارض فلسطین و کشمیر کے لئے مسلم ممالک کو آزادی دلانے کے لیے اقوام عالم سے مکالمہ کر کے اپنا اخلاقی جہادی کلیدی کردارادا کر نا چایئے۔ مقررین نے کہا مسلم ریاستوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے لیکن ملی یکجہتی اخوت و یگانگت تدبر و حکمت سے ہمہ جہت کام لینا چاہئے سید دو عالم ۖ کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک مینارہ نور’ مشعل راہ سر چشمہ ہدایت ہے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی ترقی’ ارض فلسطین و کشمیرکی آزادی شہدا کی بلندی درجات مرحومین امہ کی مغفرت و بخشش’ عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی عظمت رفتہ پانے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں تو پنڈال میں رقت آمیز مناظر لوگ دھاڑیں مار کر روئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں