ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی امیدوار کو جرمانہ

ہری پور (نامہ نگار) ہری پور ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ن لیگ کے امیدوار کیخلاف بڑی کارروائی کرلی۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع میں مرتضی جاوید عباسی کے غیرمناسب الفاظ کے استعمال کے الزام میں بابرنواز خان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار بابرنواز خان خود یا ان کی طرف سے کوئی مجاز نمائندہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہری پور کے دفتر میں وضاحت کیلئے پیش نہیں ہوا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ان کی غیر موجودگی میں یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے ان پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں