ضابطہ فوجداری 1898پنجاب کریمینل پراسیکیوشن سروس ایکٹ2006میں ترمیم

لاہور (بیوروچیف)ضابطہ فوجداری 1898 ،پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2006 میں ترمیم، محکمہ پبلک پراسیکیوشن پنجاب نے مسودہ پنجاب کابینہ کو پیش کیا۔ضابطہ فوجداری 1898،پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کی منظوری، پنجاب کابینہ کی جانب سے مذکورہ منظوری دی گئی۔فوجداری مقدمات میں پراسیکیوشن کے کردار کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، تفتیش اور پراسیکیوشن کے درمیان ادارہ جاتی رابطہ مضبوط بنایا جائے گا۔سرکاری وکیل کے اختیارات اور ذمہ داریاں واضح کر دی گئیں، چالا ن ، شہادتوں اور گواہوں کے بیانات میں پراسیکیوشن کا مثر کردار ہوگا۔ پراسیکیوشن کو غیر ضروری مداخلت سے آزاد کرنے کی سفارش کی منظوری، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے اختیارات مزید مثر ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں