ضرورت مندوں کی مدد کرنا کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بنی نوع انسان کی خدمت عظیم کام ہے’ اللہ کے بندوں کے مصائب ختم کر کے انہیں راحت پہنچانا ایک اچھے انسان ہونے کا بہترین ثبوت ہے’ میں اللہ کا شکر بجا لاتا ہے جس نے ہم سب کو اپنے بندوں کے مسائل میں کمی کرنے کی ڈیوٹی پر مامور کر دیا ہے’ ان خیالات کا اظہار پاسٹ انٹرنیشنل ڈائریکٹر PMJF میاں محمد ادریس’ ڈسٹرکٹ گورنر 305-N1پاکستان MJF شیخ عاطف منیر نے فیصل آباد پرائم MJFفیلوز لائنز کلب کی وزی ٹیشن تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں کلب پریذیڈنٹ شبیر احمد’ سیکرٹری خرم نواز صدیقی’ ٹریژررانا احسان بشیر’ یونٹ چیئرپرسن انجینئر بابر شہزاد’ شریک ایونٹ چیئرپرسن غفار احمد’ سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا محمد سکندراعظم خاں ‘ زون چیئرپرسن جواد شفیق’ ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری احتشام تنویر’ حافظ راشد محمود’ ڈائریکٹر کیبنٹ ٹریژرچوہدری بلال قدوس’ مرزا محمد اسلم ‘ اظہر چوہدری’ فاروق یوسف’ رانا نصیر’ چوہدری حبیب الرحمن’ سید شفیق شاہ کے علاوہ لائنز کلبز’ روٹری کلبز کے صدور’ سیکرٹریز’ ٹریژر اور مختلف طبقائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ خود کو منظم کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہردم تیار رہیں’ انہوں نے زور دیا کہ اپنی طاقت کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں اور روزانہ ایک پروجیکٹ ضرور کریں’ ہمارا تمام تر تعاون آپ کے ساتھ رہے گا اور ہم قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کیلئے موجود رہیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد پرائم MJFفیلوز لائنز کلب کے صدر شبیر احمد نے کہا کہ اپنے مال کو مصیبت زدہ’ کمزور طبقہ کو اوپر اٹھانے اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے استعمال کرنے میں جو لطف اور مزہ ہے دنیا کی کسی چیز میں نہیں ہے’ اگر آپ پرسکون رہنا چاہتے ہیں تو آج سے عہد کرلیں کہ ہم نے کسی ایک ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنی ہے یقین کریں جب آپ کسی کی مدد کریں گے تو اس کے صلے میں ضرورتمند جو آپ کو دعائیں دے گا دنیا اور آخرت میں آپ کے کام آئیں گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب سیکرٹری خرم نواز صدیقی نے کہا کہ ہم نے ایک سال کے عرصے میں 1155پروجیکٹ کئے ہیں اور اللہ کے فضل سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ریلیف پہنچایا ہے’ ان پروجیکٹس پر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں ہم نے مبارک بشیرنظامی فری ڈسپنسری’ واٹر فلٹریشن پلانٹ’ غریب بچیوں کی شادی’ مختلف سکولوں کے مستحق بچوں کی مالی معاونت’ ہیپاٹائٹس’ کفالت پروگرام’ ہنگرریلیف’ جہیز ‘ آنکھوں کے علاج ‘ ٹری پلانٹیشن’ فری میڈیکل کیمپ’ فری ذیابیطس کیمپ’ فری ادویات کی فراہمی’ فری گلاسز کی فراہمی’ ماہانہ کفالت پروگرام’ الفیصل مرکز نابینا میں ہفتہ وار کھانے کی فراہمی’ سکولوں میں بچوں کو جرسیوں کی فراہمی’ وہیل چیئرز کی فراہمی’ رمضان پیکیج’ اپنا روزگار کیلئے کیش کی فراہمی’ ماہانہ راشن پروگرام’کمبلوں کی فراہمی’ فیملی گالا’ بلڈ بیگز کی فراہمی جیسے مختلف پروجیکٹ پر کام کیا ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں مستحق لوگ مستفید ہوئے ہیں’ زون چیئرپرسن جواد شفیق نے کہا کہ لائن ازم سروسز کا نام ہے’ فیصل آباد پرائم MJFفیلوز لائنز کلب کے سب ساتھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں’ کلب ٹریژر احسان بشیر نے کلب کی سالانہ فنانس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پرائم MJFفیلوز لائنز کلب ایکٹیو رول ادا کر رہا ہے’ ہمارا عزم انسانیت کی خدمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں