11

ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریلوے روڈ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی مارکیٹ کے مستحق ملازمین میں گذشتہ دس سال سے راشن بیگز تقسیم کر رہا ہے’ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مارکیٹ کے مخیر اور صاحب ثروت ممبران کے کاروبار میں برکت ڈالے جو اس کارخیر میں حصہ ڈالتے ہیں’ ان خیالا ت کا اظہار انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ نے ”راشن تقسیم کیمپ” میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا’انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے کا تصور کرتے ہی انسان کا دل اور ذہن روحانی خوشی محسوس کرتا ہے کیونکہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے اﷲ تعالی کی طرف سے خاص تحفہ ہے جو بہت خوش نصیب لوگوں کو میسر آتا ہے انہوں نے کہاکہ ضرورت مندوں کی مدد کرناہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے’ یہ فلاحی سرگرمی غربت کے شکار خاندانوں کی مدد اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے کی گئی’ انجمن تاجران ریلوے روڈہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے’ انہوں نے کہا کہ یہ برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ گنہگاروں کی بخشش کروانے کا بہتریں ذریعہ بھی ہے کیونکہ اس مہینہ مقدس میں جنت کے دورازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اس میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے’ انہوںنے کہا کہ اس مہینہ میں اﷲ تعالی اور حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ضرورت مندوں مساکینوں ‘ بیوائوں اور یتیموںکا خیال رکھیں اور انہیں اپنی توفیقات سے بڑھ کر مدد فرمائیں تاکہ وہ بھی اس مہینہ کی روحانی اور مذہبی برکات سے مستفید ہو سکیں’ انہوں نے شہر بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں’ ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سماجی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہوگا’ اس موقع پر منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد نے ملکی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی’ اس موقع پرانجمن تاجران ریلوے روڈ کے چیئرمین کاشف آزاد’ وائس چیئرمین قیصر سیٹھی’ صدر کارخانہ بازار میاں اختر محمود’ نیاز احمد’ شہباز گل بٹ’ رانا اسلم’ محمد علی ظریف کے علاوہ دکانداروں اور ملازمین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں