3

ضلعی انتظامیہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)مہنگائی کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑ رہا ہے۔مہنگائی کے اس نئے طوفان نے شہریوں، خصوصاً غریب اور متو سط طبقے کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتو ں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ صوبائی حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب صرف اپنی تشہیر میں مصروف ہیں، آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کرکے آٹے کی قیمتوں کو فوری طور پر سابقہ سطح پر لایا جائے، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں