ضلعی انتظامیہ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کا واسا کو سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کرانے کیساتھ اس حوالہ سے پلان بھی ان کے دفتر کیساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے ڈی سلٹنگ پلان بارے اجلاس طلب کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کو بارشوں کے دوران ٹیمیں فیلڈ میں رکھنے کی ہدایت کی اور بریفنگ بھی لی۔ڈپٹی کمشنر کا اجلاس میں کہنا تھاکہ مستقبل میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر موثر پلان بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔مرحلہ وار سیوریج نالوں کی صفائی کرائی جائے۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر عامر عزیر نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بارے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں