ضلعی انتظامیہ سبزیوں اور فروٹ کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عوام کا کوئی پرسان حال نہیں خدا کے لیے اعلی عدلیہ کمر توڑ مہنگائی میں تنگ دست غریب عوام کو کچھ تو ریلیف دلائے ،تاکہ سفید پوش گھرانے کے لوگ سحر و افطار کے لیے با آسانی کم ریٹ پر چیزیں خرید سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین پنجاب وسابق ایم پی اے نورالنساء ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سبزیوں اور فروٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری کنٹرول کریںفیصل آبادکی ضلعی انتظامیہ صرف خبروں اور فوٹو سیشن تک محدود ہے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی ۔فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع سمیت چھوٹی تحصیلوں میں خود ساختہ بے پناہ مہنگائی نے عام آدمی کے ہو ش اڑا کے رکھ دیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن اور صرف اخباری خبروں تک ہی محدود ہیں ، پارٹی رہنما ؤں نے کہا ہے کہ مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کیساتھ ساتھ حکومت کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں