37

ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ‘ ڈپٹی کمشنر جھنگ

جھنگ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خورونوش کی سرکاری نر خو ں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں چا روں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹر ول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈ یو ں اور ما رکیٹوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے سبزی و فر وٹ مارکیٹ کا دورہ کیا اور بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دلاور نے مارکیٹ کا دورہ کر کے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاء خورونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں