ضلعی انتظامیہ ماڈل بازار جھنگ روڈ کی جلد بحالی یقینی بنائے،یاسین کسانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ماڈل بازار جھنگ روڈ میں آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس میں درجنوں دوکاندار متاثر ہوئے، ضلعی حکومت کو چاہیے کہ ماڈل بازار کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت یٰسین کسانہ نے انچارج ماڈل بازار محمد زاہد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کے کہا کہ ماڈل بازار سے سینکڑوں خاندانوں کا روز گار وابستہ ہے، عید سے قبل ضلعی حکومت دوکانداروں کو بحال کر کے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔ دوکانداروں کی انشورنش ہونا بھی لازمی ہے تا کہ ایسے حادثات میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں