ضلعی انتظامیہ ٹوبہ حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کیلئے متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہریوں کو اشیائے ضروریہ حکومتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے متحرک ہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو جانچا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پر اشیافروخت نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں