ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز عارف حسین سمیت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈی او انڈسٹریز نے مجسٹریٹس کی اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم مئی سے 13مئی 2025تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 99ہزار سے زائد انسپکشنز کیں اور مختلف خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 64ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا وزٹ کریں، اشیائے ضروریہ، نان، روٹی اور بیکری آئٹمز کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور نرخناموں کی موجودگی کو چیک کر یں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔



