ضلعی انتظامیہ ٹوبہ کا قابضین کیخلاف کریک ڈائون

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقارصابر کی نگرانی میں پیرمحل ہائوسنگ کالونی میں 8 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی، جس کی مجموعی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور سرکاری اراضی کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں