ضلعی انتظامیہ ٹوبہ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان سے قبل گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 3,678انسپکشنز کی گئیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر 28,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ آٹے کی قیمتوں پر 273انسپکشنز کے دوران 5 ہزار روپے، روٹی کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے، بیکری آئٹمز پر 182 انسپکشنز میں 3 ہزار روپے، گوشت بیف پر 59 انسپکشنز میں 5 ہزار روپے اور مٹن پر 38 انسپکشنز میں 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان کے تقدس کا خیال رکھیں اور گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں