15

ضلعی انتظامیہ پارکنگ کے مسائل کا جامع حل پیش کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے راہنمائوں پر و فیسر محبوب الزماں بٹ نے آٹھ بازار و ں کو وہیکل فری قرار دینے کے فیصلہ کی ناکامی کو انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود پارکنگ کے غیر مؤثر انتظاما ت اور مناسب سہولیات کے فقدان نے شہریوںکی مشکلات میںشدیداضافہ کردیا ہے ۔ متبادل پارکنگ ایریازاور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بغیر اس فیصلے نے عوامی سہولت کے بجائے پریشانی بڑھا دی ہے۔ انہو ں نے انتظامیہ سے فوری طورپرحکمت عملی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طو ر پر پار کنگ کے دیرینہ مسائل کا جامع حل پیش کیا جائے اور بازاروں میں عوام کے لیے قابلِ عمل متبادل سہولیات فراہم کی جائیں۔بڑے فیصلوں سے قبل مناسب مشاورت، پلاننگ اور عوامی آسانی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں