ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کا ریلیف آپریشن بلا تعطل جاری

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے بھوانہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں موضع محمدی شریف،سجنکے،برخردار و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے سیلاب کے باعث کٹ جانے والے راستوں کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پرسیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے بتایا کہ اگلے 2 دنوں میں تمام راستوں کو بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد کیوسک کے سیلابی ریلہ اور بعدازاں ساڑھے 5 لاکھ کیوسک کے ریلا کے بعد حالات معمول پر آرہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلیف اپریشن بلاتعطل جاری ہے اوراب تک 5 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے علاوہ سیلاب متاثرین کو تین وقت کا معیاری کھانا فلڈ ریلیف کیمپس اور ان کی دہلیز پر پہنچایا جارہاہے جس کے لئیدریائی پٹی پر موجود افراد کو ڈرون کے ذریعے ٹیگ کرکے بذریعہ کشتی اور ٹرالوں کے ذریعے راشن کی تقسیم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کیمپس،مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور فیلڈ ہسپتال کے ذریعے متاثرین کا طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں اسی طرح سیلاب متاثرین کے مویشیوں کو چارہ اور ونڈا کی تقسیم کے علاوہ سیلاب متاثرہ آبادیوں کے راستوں سے کوڑا کے ڈھیروں کا خاتمہ کرایا گیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل آبادکاری تک انہیں ریلیف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں