ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ گندم کے کاشتکاروں کو کھاد کی باآسانی سپلائی کیلئے کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران نے ضلع بھر میں کھاد ڈیلرز کا دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ کی سر براہی میں پ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کھاد ڈیلر اڈا 25 پل سندھیلیاوالی روڈ کا دورہ کیا اور کھاد فروخت کا ریکارڈ چیک کیا۔ فروخت کا ریکارڈ نا رکھنے اور ذخیرہ اندوزی پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے ایف آئی اے آر کا اندراج کروایا اور دو افراد کو موقع سے گرفتار بھی کروایا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کھاد کے نمونہ جات حسب ضابطہ حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ صرف ڈیکلئیرڈ سٹاک ہی گودام میں رکھنے کی اجازت ہو گی۔ آن لائن پورٹل پر کھاد کی ترسیل،سٹاکس کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔
35