ضلعی انتظامیہ کا نئے سہولت بازار قائم کرنے کافیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ڈجکوٹ،کلیم شہید کالونی،مدینہ ٹائون میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملت روڈ،سرگودھا روڈ،ستیانہ روڈ، پہاڑی گرائونڈ اور سمندری روڈ پر سہولت آن دی گو بازاربھی بنائے جائیں گے۔سہولت آن دی گو بازار سے شہری فوری اور آسان خریداری کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں چک جھمرہ اور تاندلیانوالہ میں سہولت بازاروں کے جاری تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے زیر تعمیر سہولت بازاروں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کے لئے کھولنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے متوسط اور کم آمدن طبقے کو براہِ راست ریلیف ملے گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں