ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری ،محمد رفیق لودھی، حافظ غلام علی، چوہدری طارق گجر، محمد شہزاد سلطانی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ انتظامیہ کی بدترین نااہلی وناکامی ہے۔ حکومت تشہیری مہم پراربوں روپے لگانے کی بجائے عوامی مسائل کوحل کرنے اورانکوریلیف دلانے کے لیے کردار ادا کرے، ضلعی انتظامیہ وپرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے قیمتوں کوکنٹرول اورذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہو گا۔ تاجروں کوبحیثیت تاجرایسے قبیح فعل سے گریزکرنا چاہیے جس سے خدا تعالیٰ کی ناراضگی ومخلوق خداکی آہوں سے بچاجاسکے۔ پوراسال منافع بخش کاروبار کرنیوالے اگر ایک ماہ میں اللہ تعالیٰ ورسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ومخلوق خداکی خوشنودی کے لئے اپنامثبت کرداراداکریں گے تو یہ نقصان نہیں نفع بخش کام ہوگا۔ جس کا دنیا وآخرت میں اجر وثواب یقینی ہے مسلمانوں کو اپنے ایسے خاص مواقع پر انسانی ہمدردی کوہمیشہ مدنظررکھنا چاہئیے صرف رمضان المبارک ہی نہیں ہمیں ہرایسے تہوارپرمخلوق خداکی بھلائی کی سوچ کو پروان چڑھانا چاہیے۔ رمضان المبارک کے تقدس وعید ومعاملات زندگی میں دوسروں کی خوشیوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنیوالے ہمیشہ عزتوں اوررزق کی فراوانی میں رہتے ہیں۔ غریب عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت اپنے اخراجات کم کرے عوام کوسبسڈی دی جائے حکومت کوسرکاری ریٹ پر معیاری اشیا کی خریدوفروخت کویقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں